کراچی : محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال کراچی والوں کو اچھی خبر سنادی ، جس سے شہری آج سکھ کا سانس لے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں نے جل تھل ایک کردیا ہے وہیں کراچی میں موسم شدید گرم ہے، جس نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔
شہر قائد میں حبس کی کیفیت برقرار ہے اور مطلع جزوی ابرآلودہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج گرمی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔
- Advertisement -
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت33سے35ڈگری تک جائےگا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے، جنوب مغرب سے 9 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔
یاد رہے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا تھا کہ مختلف شہروں میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔