لاہور: ناجائز منافع خوروں نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں پھر سے من مانا اضافہ کردیا جس کے بعد فی کلو گوشت 477 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ دنوں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے بعد اب دوبارہ 39 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو مرغی کا گوشت 477 روپے کا ہوگیا۔
فارم گیٹ ریٹ زندہ مرغی 305 روپے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 317 روپے فی کلو مقرر کیاگیا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 329 روپے فی کلو مقرر ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافے سے قیمت 256 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔