پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اہم اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کو اچھی خبر سنادی۔

ترجمان پی ائی اے کی جانب سے کہا گیا کہ اگلے ماہ پیرس اور 14اگست کو برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے کوتیار ہیں ، پی آئی اے کو رواں ماہ ایاسا سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے برطانیہ ایتھروائیرپورٹ کیلئے براہ راست پرواز14اگست کوروانہ ہوگی۔

اس سلسلے میں یورپ اور برطانیہ کیلئے 777 جہازوں کی مرمت کا کام بھی تیز کردیا ، 7 ٹرپل سیون جہاز آپریشن میں ہیں،آئندہ ماہ مزید 2 آپریشن میں آجائیں گے۔

ترجمان کے مطابق 9 ٹرپل سیون جہازوں سے یورپ اور برطانیہ کا اپریشن چلایا جاسکے گا۔

یاد رہے یورپی سیفٹی ایجنسی ایاساکاسیفٹی ریویوبورڈکا اجلاس 14مئی کو برسلزمیں ہوگا، سی اے اے اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایاسا کے اہم شعبوں جانچ پڑتال میں کامیابی حاصل کی ، اجلاس میں پاکستان سے پابندی ہٹنے کے امکانات ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں