پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

چیف آف نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ، مصر کے محمد زکریا نے ٹائٹل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: 16ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل مصر کے محمد زکریا نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال کو 1-3 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی سیٹ پاکستانی کھلاڑی کے نام رہا مگر وہ بعد میں اپنی برتری برقرار نہ رکھ سکے۔

مصری حریف نے کم بیک کرتے ہوئے مزید 2 سیٹ جیت لیے اور یوں حتمی مقابلے میں فتح سمیٹی، بعدازاں اختتامی تقریب میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

- Advertisement -

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ 2000 سے اسکواش کے مقابلے منعقد کرا رہی ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں میں اچھے مقابلے ہوئے، چیمپئن شپ میں بڑی تعداد میں غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ چیمپئن شپ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکتا ہے، کھلاڑی مثبت سوچ کے ساتھ محنت کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں