پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

مصر کا اسرائیل کیخلاف بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں مصر نے جنوبی افریقا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مقدمےکی حمایت میں باضابطہ شامل ہوں گے، اسرائیل کے منظم حملوں، اقدامات کے باعث فلسطینی اپنی زمین چھوڑنے پر مجبورہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ  غزہ میں پیداکردہ انسانی بحرانی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

- Advertisement -

جنوبی افریقا نے رفح حملے کے دوران عالمی عدالت سے اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیل کے حملے میں اضافے کے بعد اضافی ہنگامی اقدامات کا حکم دے۔

عالمی عدالت سے کہا گیا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا حملہ اور اس سے غزہ میں انسانی امداد اور بنیادی خدمات، فلسطینی طبی نظام کی بقا اور غزہ میں فلسطینیوں کی بقا کو شدید خطرہ لاحق ہے، یہ نئے حقائق کو جنم دیتا ہے جو غزہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے جنوری میں اسرائیل کے خلاف ایک مقدمہ آئی سی جے میں میں پیش کیا تھا جس میں اس ملک پر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف "نسل کشی” کا الزام لگایا گیا۔

اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا کہ انکلیو میں نسل کشی کا ممکنہ خطرہ ہے اور اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے سمیت متعدد عارضی اقدامات کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں