بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پاکستان کیخلاف ایمی جونز کے حیرت انگیز کیچ نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انگلش وکٹ کیپر نے حیرت انگیز کیچ تھام لیا۔

پاکستان خواتین کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے شاندار شروعات کی ہے۔ برمنگھم میں 11 مئی کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں میزبان ٹیم فاتح ٹھہری۔ تاہم میچ کے خاص لمحات میں سے ایک انگلش وکٹ کیپر ایمی جونز کا غیر معمولی کیچ تھا۔

انگلش بولر لارین بیل چھٹا اوور کررہی تھیں ان کی دوسری ڈلیوری نہایت شاندار تھی جسے پاکستانی اوپنر گل فیروزہ بالکل سمجھ نہ سکیں۔

- Advertisement -

گیند نے ان کے بلے کا اندونی کنارہ لیا اور پیچھے کھڑی وکٹ کیپر ایمی جونز نے ڈائیو کرتے ہوئے پلک جھپکتے میں شاندار کیچ تھام لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ کیچ کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، اس میں جونز کو اپنے بائیں طرف ہوا میں غوطہ لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے گیند پکڑتے دیکھا جاسکتا ہے جس سے تماشائی اور کمنٹیٹرز دنگ رہ گئے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں خواتین قومی کرکٹ ٹیم کو 53 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں