جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ویڈیو: ٹول پلازہ پر ڈرائیور نے خاتون کو روند ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ٹول پلازہ پر جھگڑے کے بعد ڈرائیور نے خاتون کو روند ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر واقع ٹول پلازہ میں سیاہ گاڑی کے ڈرائیور نے جھگڑے کے بعد خاتون کو روند ڈالا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں نامعلوم ڈرائیور کو ایک خاتون ٹول سپروائزر سے تھوڑی دیر تک بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا جب اس نے جائے وقوعہ سے بھاگنے کے لیے اچانک گاڑی چلا دی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور خاتون اسٹاف کو روندتے ہوئے لے جاتا ہے۔

بعد ازاں مقامی پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں