منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

آتش فشاں سے لاوا بہنے کے باعث 40 سے زائد افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا میں آتش فشاں سے بہنے والے لاوے کی زد میں آکر درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی دیہات تباہ ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے باعث آتش فشاں پہاڑ پر موجود چٹان پھسلن کی وجہ سے سرک گئے اور انڈونیشیا کے پہاڑی علاقے ماؤنٹ ماراپی کے دیہاتوں کے اندر لاوا بہہ کر آگیا۔

وہاں کے رہائشی افراد کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ آگم ضلع اور تناہ دتار کے علاقے سے 17 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مذکورہ دیہاتوں سے سامنے آنے والی تصاویر میں ملبے کے ڈھیر پر کاریں دکھائی دیتی ہیں جبکہ کچھ گاڑیاں لاوے میں مکمل طور پر ڈوبی ہوئی ہیں۔

مقامی خاتون رینا دیوینا نے بتایا کہ میں نے گرج چمک اور ابلتے ہوئے پانی جیسی آواز سنی تھی جو کہ بڑے بڑے پتھروں کے گرنے کی آواز تھی۔

پورے علاقے میں کالک پھیل گئی تھی، میں نے اپنے سیل فون کو ٹارچ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے راستہ تلاش کیا، سڑک کیچڑ سے بھری ہوئی تھی میں خدا سے رحم کی دعائیں کررہی تھی۔

مغربی سماٹرا کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے اہلکار الہام وہاب نے کہا کہ گزشتہ رات تک کے اعداد و شمار کے مطابق ہم نے 37 ہلاکتوں کو ریکارڈ کیا، تاہم آج صبح یہ تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے متاثرین کی تلاش اور ریسکیو پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جبکہ علاقے سے انخلا کرنے والوں کی حفاظت اور متاثرین کی حفاظت کا بھی انتظام کررہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پچھلے سال، انڈونیشیا کا اناک کراکاٹوا آتش فشاں پھٹ پڑا تھا، جس سے راکھ ہوا میں دو میل تک بلند ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں