ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

‘نواز شریف ایک ٹکٹ میں دو مزے لیں گے، خود مزاحمت اور بھائی مفاہمت سے حکومت کرے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف ایک ٹکٹ میں دو مزے لیں گے، خودمزاحمت اور بھائی مفاہمت سے حکومت کرے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ ن سے متعلق سوال ہر کہا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ سےواسطہ پڑا اس لیےان کو اچھی طرح جانتا ہوں، ن والے مجبور ہوں توپیرپکڑتےہیں اور منزل پرپہنچ کران میں سریا اور گاڈر آجاتا ہے۔

جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں بعدنوازشریف جو بیانیہ بنائے گا تو معلوم ہوگا مولانا سے کیا بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک ٹکٹ میں دومزے لیں گے، خودمزاحمت،بھائی مفاہمت سے حکومت کرے، لوگ سمجھ گئے ہیں اس لیےاب ن لیگ اس طرح قوم کا اعتماد نہیں لے سکتی۔

رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ فضل الرحمان کو کیسے منائے گی، وہ کرسی کے لیے سمجھوتا نہیں کریں گے اور اپوزیشن ہی میں رہیں گے۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں