لاہور : صحافیوں نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت قانون 2024کو مستردکردیا اور کہا قانون لاگوکرنےکی کوشش پنجاب حکومت کومہنگی پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 کو مسترد کردیا۔
صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ ہم سچ کہنے،سچ دکھانےاورچھاپنےپریقین رکھتے ہیں،جبر قبول نہیں، پنجاب حکومت آمرانہ ڈگر پر چل پڑی ہے، قانون لاگو کرنے کی کوشش پنجاب حکومت کومہنگی پڑے گی۔
ارشدانصاری کا کہنا تھا کہ صحافت ،صحافیوں کا گلہ دبانے کی بجائے حکومت گورننس پر توجہ دے، خوف ڈال کر صحافیوں کی زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے، توقع ہے پنجاب حکومت کی اتحادی پیپلزپارٹی بھی آواز اٹھائے گی۔
انھوں نے کہا کہ آزادصحافت سےخوفزدہ ہونےکی بجائےرہنمائی کاکام لیاجائے ، قانون سازی تمام فریقین کی مشاورت سے کی جائے ، مشاورت سےمثبت اوردیرپانتائج حاصل ہوں گے۔
صدر لاہور پریس کلب نے خبردار کیا پنجاب حکومت جوش کی بجائے ہوش سے کام لے اور لاہور پریس کلب کےمتفقہ پلیٹ فارم سےتحریک کا آغاز کیا جائے گا، دھونس، جبر کی بجائے جمہوری انداز سے معاملات آگے بڑھائے جائیں۔