جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ علی گنڈا پور نے گورنر کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان لفظی جنگ کا معاملہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں گورنر فیصل کریم کنڈی کی انیکسی کو بند کر دیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں گورنرخیبرپختونخواکےداخلے سےمنع کر دیا گیا ، کےپی ہاؤس میں گورنرانیکسی بندکرنےکا فیصلہ ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 3روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔

گذشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس آ کر کھانا کھائیں ہم صوبے کا مقدمہ مل کر لڑیں گے، آپ گورنر راج کا خواب نہ دیکھیں۔

فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دروازے ہر کسی کیلیے کھلے ہیں میں ان کو دعوت دیتا ہوں، اگر وہ مجھے بلاتے ہیں تو صوبے کی ترقی کیلیے میں جاؤں گا، ان کو بتا دوں کہ ہم ساسی لوگ ہیں کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں