بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ٹنڈولکر کے سیکورٹی گارڈ کی خودکشی، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی حفاظت پر مامور اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایف) کے ایک جوان نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے سیکورٹی گارڈ کی شناخت کاش کاپڑے کے طور پر ہوئی ہے، جو چھٹی پر اپنے آبائی شہر گیا ہوا تھا۔ کاپڑے نے اپنی سرکاری بندوق سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے سیکورٹی گارڈ کے خاندان میں اس کے والدین، بیوی اور دو چھوٹے بچے، ایک بھائی اور دیگر افراد شامل ہیں۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ منگل کو رات گئے 1.30 بجے پیش آیا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ خودکشی کی وجہ کیا ہوئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے یہ قدم ذاتی وجوہات کی بنا پر اٹھایا لیکن ہم تحقیقات کی مکمل تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

پاکستان نے آئرلینڈ کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

حکام کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، اہل خانہ، ساتھیوں اور دیگر جاننے والوں سے بھی اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں