پشاور: چارسدہ موٹروے پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا، تھانہ پڑانگ کی حدود میں ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوئے۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، موٹروے پولیس اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔