قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فاسٹ بولر حسن علی کو آٗئرلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی 20 میچ کھلانے کی وجہ بیان کردی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی لیکن فاسٹ بولر حسن علی کے تین اوور میں 42 رنز بن گئے اور شائقین کرکٹ نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
تاہم بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مڈل اوورز میں ہماری ٹیم مشکلات کا شکار تھی اس لیے نسیم شاہ کو آرام دے کر حسن علی کو موقع دیا گیا تھا۔
کپتان نے کہا کہ عماد وسیم شاندار بولنگ کررہے ہیں جبکہ محمد عامر بھی بولنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی 20 سیریز میں مدمقابل آئیں گی دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی کو کھیلا جائے گا۔