بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ثنا جاوید کو مخاطب کیا اور سرخ دل کی ایموجی بھی بنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

شعیب ملک کے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے تبصرے کررہے ہیں۔

ثنا جاوید نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے یہی تصویر شیئر کی اور لوکیشن میں بتایا کہ وہ نیویارک میں موجود ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شعیب ملک نے اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہو اس سے قبل بھی فوٹو شوٹ کی تصاویر انہوں نے شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شعیب اور ثنا کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں