تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کوٹ لکھپت جیل میں 4مجرموں کو پھانسی دینے کی تیاری

لاہور: کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں چار دہشت گردوں کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے،  جس کے لئے انتظامات مکمل کرلیے گئے، جیل کے اطراف سخت سیکیورٹی کا حصار ہے

کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشت گردوں کی پھانسی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں حساس ادارے کے دفتر اور چناب آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کامران ، عمر عظیم ، احسان ندیم اور محمد زاہد کے بلیک وارنٹ موصول ہونے کے پھانسی دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

کوٹ لکھپت جیل کے اطراف میں دو کلومیٹر تک عام افراد کا داخلہ بند کرکے جیل کی اندرونی سیکورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے، مجموعی طور پر جیل اور اطراف کی سیکورٹی کی ذمہ داری فوج کے پاس ہے ۔

ادھرہری پور میں پرویز مشرف حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ نیاز محمد کے بھی ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ پھانسی پشاور یا راولپنڈی کے جیل میں دیئے جانے کا امکان ہے۔

سکھر کے سینٹرل جیل ون میں کالعدم لشکرجھنگوی کےمحمد اعظم اور عطااللہ سمیت چار دہشت گردوں کو تئیس دسمبر کو پھانسی دیئےجانے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز بھی پرویز مشرف پرقاتلانہ حملے کے مزید چار مجرموں کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی، جن مجرموں کو پھانسی دی گئی ان میں غلام سرور بھٹی، راشد محمود قریشی عرف ٹیپو، زبیر احمد اور اخلاص روسی شامل ہیں۔

اس سے پہلے جمعے کی رات کو جی ایچ کیو پر حملے کے مجرم محمد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور پرویز مشرف حملے کے مجرم ارشد محمود کو پھانسی دی گئی تھی، سانحہ پشاور کے بعد اب تک چھ مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -