جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

پی پی کا گورنر ہاؤس پشاور سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان مخالفانہ بیانات کے بعد پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان خلیج مزید وسیع ہو رہی ہے اور اب پیپلز پارٹی نے  گورنر ہاؤس پیشاور کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ  کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

- Advertisement -

یہ اجلاس سید محمد علی شاہ کی زیر صدارت 20 اور 21 مئی کو گورنر ہاؤس میں ہوگا جس میں مختلف اضلاع کی تنظیموں کے رہنما شرکت کریں گے۔

20 مئی کو پشاور اور مردان جب کہ 21 مئی کو کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ کی تنظیموں کا اجلاس ہوگا جس میں پارٹی امور پر غور وخوض کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی پی کے فیصل کریم کنڈی کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کے بعد سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں گورنر کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

وزیراعلیٰ علی گنڈا پور نے گورنر کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں