ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

پنیر بریانی منگوانے والے شخص کو ’چکن‘ بھیج دی گئی، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پنیر بریانی آرڈر کرنے والے شخص کو آن لائن کمپنی کی جانب سے چکن بھیج دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر پونے میں ایک شخص نے زوماٹو کے ذریعے ریسٹورنٹ سے ’پنیر بریانی‘ کا آرڈر دیا لیکن اس میں سے چکن کے ٹکرے نکل آئے۔

شہری کو کمپنی کی جانب سے رقم واپس کردی گئی ہے لیکن صارف کا کہنا ہے کہ واقعے پر ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

- Advertisement -

پوسٹ وائرل ہونے کے بعد زوماٹو نے بھی اس کا جواب دے دیا ہے۔

زوماٹو کا کہنا ہے کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ آپ کے لیے کتنا تکلیف دہ رہا ہوگا، براہ کرم مسیج کے ذریعے اپنے آرڈر سے متعلق بتائیں تاکہ ہم جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرسکیں۔

پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو صرف ویج ریسٹورینٹ سے ہی آرڈر کرنا چاہیے کیونکہ لوگ اکثر ویج آرڈر سے متعلق شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ زوماٹو کو چاہیے کہ ایپ میں خالص ویج ریسٹورنٹ کا سائن شامل کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں