پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

ممبئی کے کالج نے مسلمان لڑکیوں کے برقع پہننے، حجاب کرنے پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی کے ایک کالج نے مسلمان لڑکیوں کے برقع اور حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔

بھارت میں اب تعلیمی درسگاہ بھی مسلم دشمنی کی زد میں آگئے ہیں، ممبئی میں این جی اچاریہ اینڈ ڈی کے مراٹھے کالج میں مسلمان بچیوں کو برقع اور حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

چیمبور کے علاقے میں واقع آچاریہ مراٹھے کالج میں بی ایس سی فائنل ایئر میں زیر تعلیم طالبہ نظرین شیخ نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کالج پرنسپل نے یہ فرمان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ حجاب والی طالبات کے کالج میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

- Advertisement -

نظرین شیخ نے کالج انتظامیہ کے اس عمل پر انھیں قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ گزشتہ برس اگست میں بھی کالج میں اسی طرح کا آرڈر جاری کیا گیا تھا۔

برقع پر پابندی عائد کی بات میڈیا میں آئی تو کالج انتظامیہ نے صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جونیئر کالج کے لیے ڈریس نافذ کیا گیا ہے۔

تاہم ایک برس بعد کالج انتظامیہ نے پھر سے پابندی عائد کی ہے جو کہ ڈگری کالج کی طالبات کے لیے بھی ہے حالانکہ ڈگری کالج میں کسی بھی طرح کا ڈریس کوڈ لاگو نہیں ہے۔

اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے کالج کی پرنسپل سے اس بارے میں بات کرنی چاہی لیکن انھوں میں کوئی جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی تعلیمی اداروں میں حجاب کی مخالفت کا آغاز دو برس قبل کرناٹک کے ایک کالج میں ہوا تھا جب اڈپی کے ایک جونیئر کالج میں حجاب زیب تن کی ہوئی مسلم طالبات نے حجاب اُتارنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایسا ہی واقعہ جون میں حیدرآباد میں پیش آیا تھا جب ایک کالج نے برقع پوش طالبات کو داخلہ دینے سے منع کر دیا تھا اور انھیں متنبہ بھی کیا تھا کہ جب تک وہ اسے اتارتی نہیں وہ امتحان میں شرکت نہیں کر سکتی۔

ایس این ڈی یونیورسٹی جو کہ ممبئی میں واقع ہے وہاں بھی پراسپیکٹس میں برقع کی ممانعت موجود تھی تاہم میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد ایس این ڈی یونیورسٹی نے اسے تبدیل کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں