جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

مختلف ممالک لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ایران کی مدد کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے جس میں مختلف ممالک کی جانب سے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش اور واقعے کی وجوہات کی تفتیش کیلئے ہر قسم کی مدد کی پیش کش کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارو نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہیں، لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش اور وجوہات کی تحقیقات میں ضروری مدد فراہم کریں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ افراد سلامتی کے ساتھ واپس آئیں گے۔

- Advertisement -

یورپی کمیشن نے بھی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے سیٹلائٹ میپنگ سروس ایکٹیویٹ کر دی ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق یورپی کمیشن نے سیٹلائٹ میپنگ سروس ایکٹیویٹ کرنے کا یہ قدم ایران کی درخواست پر اٹھایا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب، قطر، ترکیہ، عراق اور متحدہ عرب امارات نے بھی ایران کو حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

محکمہ موسمیات آذربائیجان کی پیش گوئی

علاوہ ازیں آذربائیجان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے جائے حادثہ پر رات بھر بارش اور دھند پڑسکتی ہے، اوزی گاؤں کے علاقے میں بارش اور تیز ہواؤں کاسسٹم موجود ہے، ہوا تقریباً 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج سمیت 40 ٹیمیں ریسکیو کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم شدید بارش اور دھند کے سبب ریسکیو حکام کو جائے حادثہ پر پہنچانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے ڈرون سے بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں : ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں پیش آيا جہاں صدررئیسی ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز جا رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں