ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی بیماری کی تشخیص ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی فرماں روا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جدہ کے اسپتال میں طبی معائنہ مکمل اور بیماری کی تشخیص ہو گئی۔

سعودی پریس ایجنسی نے سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اتوار کو جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا اور ان میں پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔

گزشتہ روز ایوان شاہی کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کو بخار اور جوڑوں کے درد سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کی طبی ٹیم مزید  اطمینان کے لیے معائنہ اور کچھ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں چند گھنٹے اسپتال میں رکھنے اور طبی معائنے وٹیسٹوں کے بعد رخصت کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال سعودی فرماں روا کامیاب کولونو اسکوپی بھی کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں