بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ایرانی صدر کی شہادت پر لبنان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر لبنان میں 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوگ کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں ایرانی صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی قوم اور قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

ایرانی صدر آذر بائیجان دورے سے واپس آتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے رفقاء کے ہمراہ جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کو منتقل کررہی ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے، پاکستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ کی پیشرفت کو بے چینی سے دیکھ رہے تھے، اچھی خبرکی امید تھی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔

لائیو: ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

وزیر اعظم نے پوری قوم کی جانب سے ایران سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں شہید ہونیوالوں کے درجات بلندی کی دعا کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں