پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

ایرانی صدر سمیت دیگر حکام کی لاشیں منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی لاشیں جائے وقوعہ سے منتقل کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر تبریز شہر سے 100 کلو میٹر دور حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان، گورنر مشرقی آذربائیجان اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایرانی وزیرخارجہ بھی ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق گئے۔

- Advertisement -

تہران ٹائمز کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر لبنان میں 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

سوگ کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں ایرانی صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی قوم اور قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر!

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، پاکستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں