اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ہیٹ ویو کے شدید خطرات، ایڈوائزری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ صحت نے ہیٹ ویو کی شدید لہر کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی، جس میں تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ صحت نے ہیٹ ویوایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا ہے کہ 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویوکے شدید خطرات کی پیشگوئی ہے. بہاولپور،رحیم یارخان،ڈیرہ غازی خان اورملتان میں ہیٹ ویوکی لہر شدید ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، ہیٹ ویو سے بچاؤ سے متعلق تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے، تمام محکمے ملکر اور باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

گرمی کی لہر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی۔ اس دوران درجہِ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

نجی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں گرمی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں