جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس آج ایک سال بعد دوبارہ سنا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس آج ایک سال بعد دوبارہ سنا جائے گا ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں3 رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس کی سماعت ایک سال کے بعد آج ہوگی، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں3 رکنی لارجربینچ 2بجےکےبعد سماعت کرے گا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بینچ میں شامل ہیں۔

یہ کیس مئی 2023 سے زیر التوا تھا، اس کیس میں بانی پی ٹی آئی پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے، شہری محمد ساجد محمود نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مارچ 2023 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کے حوالے سے دو ججوں کی رائے عدالت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے کے بعد کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ کو تحلیل کر دیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بینچ کاحصہ تھے۔

جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے رائےکو ویب پر اپ لوڈ کرا دیا تھا، جس میں 2 ججز نے اپنی رائے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا اور دو ججز نے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر رائے کو فیصلہ قرار دے کر اپلوڈ کرایا تھا۔

چیف جسٹس کے دستخط سے فیصلہ جاری نہ ہونے پر معاملے کی انکوائری کا آرڈر کیا گیا تھا، بعد ازاں چیف جسٹس آفس نے 2 ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر نیا بینچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں