جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ صرف ان عازمین کو دیے جائیں گے جن کے پاس حج پرمٹ ہوگا، جو افراد مکہ اور مقدس مقامات میں حج پرمٹ کے بغیر پائے گئے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بغیر حج پرمٹ کے عازمین کو لے جانے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اس سال حج سیزن کے دوران طائف سے بادلوں کا رخ موڑ کر مشاعر مقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اور عرفات) کی جانب کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

موسمیات مرکز نے بادلوں کی منتقلی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس حوالے سے ماہرین تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کا مقصد موسم کی شدت کو کم کرنا ہے تاہم یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مستقبل میں اس سے استفادہ حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔

العربیہ اور عکاظ اخبار نے ترجمان موسمیات مرکز کے حوالے سے کہا ہے کہ ماہرین جس تیکنیک پر کام کررہے ہیں اسے سامنے رکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ تجربات کامیاب ہونے کے بعد بادلوں کے رخ کو تبدیل کرنا ممکن ہوسکے گا، تاہم یہ عمل ابتدائی تصوراتی مراحل میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں