ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

پاکستان ریلوے نے مسافروں‌ کو خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی سے ستائے عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے ٹرینوں کے کرائے میں 40 سے 54 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

محکمہ ریلوے نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایک سے 200 کلومیٹر تک ٹرینوں کے کرائے میں کمی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک جب کہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے پنڈی تک چلنے والی ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 100 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح خیبر میل ٹرین کی اکانومی کلاس کا ایک کلومیٹر سے 130 کلومیٹر تک کا کرایہ بھی 130 روپے کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق منگل 21 مئی 2024 سے کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں