ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

اعظم خان ’’ڈالر‘‘ سے پسینہ صاف کرنے لگے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر جارح مزاج بلے باز اعظم خان کی غیر ملکی کرنسی ڈالر سے اپنا پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

آپ نے پانی کی طرح پیسہ بہانے کا محاورہ تو سن رکھا ہوگا لیکن ہمارے نوجوان کرکٹر اعظم خان غیر ملکی کرنسی (ڈالر) سے اپنا پسینہ بہا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اعظم خان اسکرین پر نظر آ رہے ہیں جب کہ دیگر کرکٹر بشمول کپتان بابر اعظم کی صرف آواز سنائی دیتی ہے اور ویڈیو کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ یہ انگلینڈ کے دوران ٹیم کے سفر کے دوران بنائی گئی ہے۔

ااس مضحکہ خیز ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعظم خان شدید گرمی سے پریشان دکھائی دیتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں غیر ملکی کرنسی ڈالر دکھائی دے رہی ہے۔

اتنے میں کپتان بابر اعظم کی آواز سنائی دیتی ہیں جو اعظم خان کی عرفیت ’’ابّا‘‘ کے نام سے پکارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ابا کیا ہوا؟

اس سوال پر اعظم خان پریشان چہرہ بناتے ہوئے ہاتھ میں موجود ڈالر سے اپنے ماتھے کا پسینہ پونچھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بہت زیادہ گرمی ہے وسیم بھائی۔

وکٹ کیپر بیٹر کے اس جملے پر وہاں موجود دیگر سب کا قہقہہ سنائی دیتا ہے۔

اس مزاحیہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور اب تک ہزاروں صارفین اس کو دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں