ملتان: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے8 افراد جھلس گئے، دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔
سورج میانی کے علاقہ میں اہل خانہ کے مطابق سلنڈر دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ سوئی گیس نہ ہونے کے باعث گھر کا کھانہ سلنڈر گیس سے پکا رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد گھر کے 8 افراد جھلس گئے ریکسیو نے موقع پر پہنچ کر 2 افراد کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ زیادہ جھلسنے والوں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔
زخمیوں میں 2 بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں، یاد رہے کہ موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے جو کہ قانوناً جرم بھی ہے۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔