ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان، نام کیا رکھا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان ہے ، اس حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ آئندہ چند روز میں ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ ان دنوں سطح سمندر کے درجہ حرارت معمول سے زائد ہیں ، جو ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور آنے والے دنوں میں ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کرکےسمندری طوفان بننے کاامکان ہے۔

سمندری طوفان کے رخ اوراس کی شدت آنےوالے دنوں میں واضح ہوگی، سمندری طوفان بننے کی صورت میں ریمل نام رکھا جائے گا، جوعمان کا تجویز کردہ ہے۔

یاد رہے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے بتایا تھا کہ گزشتہ مہینے اپریل میں بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیموں کو فائدہ پہنچا ہے خلیج بنگال پر ایک سائیکلون بنا ہوا ہے جو انڈیا کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا ، شمالی علاقوں میں بھی درجہ حرارت ذیادہ ہوگا جس سے گلوف کا خدشہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں