جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہیرا منڈی کی ملکہ جان کو برطانوی وزیراعظم نے مدعو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی میں ملکہ جان کے کردار میں جلوہ گر ہونے والے بالی وڈ اداکارہ کو برطانوی وزیراعظم نے مدعوکرلیا۔

نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی میں سینیئر اداکارہ منیشا کوائرالہ نے اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ کافی عرصے بعد فلموں میں واپس آئی تھیں، انھیں بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مدعو کیا تھا۔

اداکارہ نے ملاقات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، تاہم یہ اداکارہ کی انفرادی دعوت نہیں بلکہ برطانیہ اور نیپال کے درمیان دوستی کے معاہدے کو 100 سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد کی گئی تھی۔

- Advertisement -

بالی وڈ اداکارہ منیشا کوائرالہ جن کا تعلق نیپال کے شاہی خاندان سے ہے وہ بھی اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اس میں شریک ہوئیں۔

سیاہ اور سنہرے رنگ کی ساڑھی میں ملبوس اداکارہ نے برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ کئی تصاویر شیئر کیں جبکہ ایک تصویر میں وہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے کھڑی نظر آئیں۔

منیشا نے اپنی پوسٹ منیں انکشاف کیا کہ وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ تقریب میں موجود زیادہ تر افراد نے ان کی ویب سیریز ہیرا منڈی دیکھی تھی۔

انھوں نے کہا کہ اس موقع پر جب کہ برطانیہ، نیپال تعلقات اور ہمارے دوستی کے معاہدے کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن منایا جارہا ہے مجھے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں مدعو کیا جانا اعزاز کی بات ہے۔

رشی سوناک کو ٹیگ کر کے انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کو ہمارے ملک نیپال کے بارے میں پیار سے بات کرتے ہوئے سن کر بہت خوشی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں