پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

مکہ مکرمہ میں معمر اور معذور افراد کے لیے خصوصی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی جانب سے معذور اور بزرگ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کارڈ جاری کیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اب معمر اور بزرگ شہری خصوصی کارڈ کے ذریعے میونسپلٹی سے متعلقہ تمام معاملات بنا قطار میں کھڑے ہوئے انجام دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی محاذ پر خدمات انجام دینے والے سپاہی بھی کارڈ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

میونسپلٹی حکام نے بتایا کہ کارڈ کے حامل افراد کے لیے نہ صرف الگ کاؤنٹر ہوں گے بلکہ ان کے لیے خصوصی کار پارکنگ بھی ہوگی۔

- Advertisement -

میونسپلٹی سے متعلق کوئی بھی معاملہ انجام دینے کے لیے خصوصی کارڈ رکھنے والے افراد کو فوقیت دی جائے گی۔

میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ کارڈ کے حامل افراد میں سے کوئی شخص مجبوری کے باعث دفتر نہیں آسکتا تو ایسی صورت میں اسے گھر میں خدمات فراہم کی جائے گی۔

حکام نے واضح کیا کہ معذور، 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد مستقل مریض ہو یا پھر جنوبی محاذ پر تعینات سپاہی اس کارڈ کی سہولت سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں