جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ایبٹ آباد : مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں مسافر جیپ ڈرائیورسے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

جیپ سوار کلیاں بازارسےخریداری کرکے گھرواپس آرہےتھے کہ جیپ کھائی میں گرگئی اور ایک ہی گھرکی تین خواتین ایک بچی سمیت پانچ افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

- Advertisement -

زخمیوں کومقامی لوگوں نے ریسکیو کرکے مظفر آباد اسپتال منتقل کردیا ہے ، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں