اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے اڑان بھرنے کے فوری بعد نجی ایئرلائن کے طیارے کا لینڈنگ گیئر بند نہ ہوا جس کے بعد پرواز پی اے 251 کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔
طیارے نے فضا میں دو چکر لگانے کے بعد بحفاظت اسلام آباد میں لینڈنگ کی۔
- Advertisement -
ذرائع کا بتانا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پرواز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، طیارے نے دوپہر ساڑھے 3 بجے روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کا ٹیک آف سے قبل ٹائر پھٹ گیا۔ طیارے میں 194 مسافر سوار تھے جنہیں لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹیکنیکل ٹیم طیارے کی خرابی دور کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔