جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جیکلین فرنانڈیز کو فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کیا مشورے ملے تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں میں لوگوں کی جانب سے ملنے والے مشوروں کے بارے میں بتا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز کا بالی وڈ سے تعلق 15 سال پرانا ہے اور اس دوران انہوں نے نامور فلمی ستاروں کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر داد سمیٹی۔

حالیہ انٹرویو میں جیکلین فرنانڈیز نے کسی اداکار کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں ابتدائی دنوں میں مشورے ملے تھے جن پر کبھی عمل نہیں کیا۔

- Advertisement -

اداکارہ کے مطابق ایک اداکار نے جِم کے دوران ان سے کہا کہ آپ صرف خود کو دلکش بنانے پر توجہ دیں۔ جیکلین فرنانڈیز نے بتایا کہ یہ سب سے فضول مشورہ مجھے ایسے اداکار سے ملا جو اُس وقت انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

جیکلین فرنانڈیز کے مطابق 30 سال کی عمر میں ایک اداکار نے مجھے پاسپورٹ پر عمر کم ظاہر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ڈرایا کہ انڈسٹری میں زیادہ عمر کی اداکاراؤں کو کام نہیں ملتا۔

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ اس مشورے سے کافی دلبرداشتہ ہوئی تھی لیکن پھر میں نے دیکھا کہ بڑی عمر کی اداکاراؤں کو اہم کرداروں کیلیے منتخب کیا گیا۔

انٹرویو میں جیکلین فرنانڈیز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ابتدائی دنوں میں مجھے ناک کی سرجری کروانے کا بھی مشورہ دیا گیا تھا تاکہ خوبصورت نطر آؤں، لیکن مجھے اپنی ناک پیاری ہے چاہے میں کیسی بھی نظر آؤں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں