اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ میں روبینہ اشرف (ارہم کی والدہ) نے جینیس ٹیسا (فبیحہ) سے بیٹے فہد شیخ (ارہم) سے متعلق رائے مانگ لی۔
ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ میں فہد شیخ (ارہم)، کرن حق (ثنایا)، جینیس ٹیسا (فبیحہ)، سبحان اعوان (حمزہ)، روبینہ اشرف، پروین اکبر، چائلڈ اسٹار حورین، شرمین علی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
’حسرت‘ کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخشندہ رضوی نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی کہانی ارہم، ثنایا اور فبیحہ کے گرد گھومتی ہے، فبیحہ کیئر ٹیکر کی نوکری کرتی ہیں اور ارہم کی والدہ کی دیکھ بھال کررہی ہیں لیکن ارہم کی والدہ بہو ثنایا کو نیچا دکھانے کے لیے فبیحہ کو بیٹے کی محبت میں مبتلا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’ارہم کی والدہ پوچھتی ہیں کہ بتاؤ میرا بیٹا تمہیں کیسا لگتا ہے۔‘ فبیحہ کہتی ہیں کہ ’اچھے ہیں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’میرا بیٹا اتنا پیارا اور ہینڈسم ہے اور ثنایا کو دیکھ لو کوئی جوڑ ہی نہیں، سچ پوچھو تو مجھے تم اتنی اچھی لگتی ہو کہ میں تمہیں اپنی بہو بنالیتی۔‘
فبیحہ انہیں حیرانی سے دیکھ رہی ہوتی ہیں، پھر ارہم کی والدہ کہتی ہیں کہ ’زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کئی دفعہ رشتوں کی مجبوریوں کو پیچھے چھوڑنا پڑتا ہے، ہر دفعہ جذبات سے فیصلے صحیح نہیں ہوتے، میں تو کہتی ہوں تم اپنے لیے کوئی ڈھونڈو اور اردگرد دیکھو کوئی نہ کوئی تو تمہیں حمزہ سے بہتر مل ہی جائے گا جو تمہیں وہ سب خوشیاں دے جن کی تم حقدار ہو۔‘
کیا ارہم کی والدہ بیٹے کی دوسری شادی فبیحہ سے کروادیں گی؟ کیا ثنایا سب کچھ جان سکے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کی اگلی قسط شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھیں۔