جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 8 ہلاک، درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مہاراشٹر میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 64 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوائلر پھٹنے کا واقعہ ایک کیمیکل فیکٹری میں پیش آیا۔ بوائلر زور دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔

بوائلر پھٹنے کی اطلاع ملنے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے اس حادثہ کے متاثرین کو ایک ہفتہ کے اندر معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے، یہ بھی کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ جبکہ مرنے والوں کے نام ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

2011 سے لاپتہ بچی کی تلاش کیلئے پولیس نے ’اے آئی‘ کی مدد حاصل کرلی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ اس کی آواز ایک کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے آس پاس کے کئی مکانات کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں