جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نئے قرض پروگرام کے لئے مذاکرات کا اختتام : آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات کے اختتام پر نیا مطالبہ کردیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے مذاکرات پر بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے طویل مذاکرات کیے، پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانے چاہتی ہے، پاکستان میں ٹیکس وصولی سب سے منصفانہ چاہتے ہیں۔

نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس وصولی سب سے منصفانہ چاہتے ہیں، توانائی کی اصلاحات ضروری ہیں، پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف چیف نے زور دیا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئےمانیٹری پالیسی استعمال کی جائے اور سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، پاکستان سےتیرہ سےتئیس مئی تک بات چیت ہوئی، پاکستان سے پالیسی مذاکرات جاری رہیں گے۔

خیال رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان نئے قرض پروگرام کےمذاکرات حتمی نتیجے پرنہ پہنچ سکے، آئی ایم وفدآج واپس چلاجائے گا۔

نئے قرض پروگرام کا حجم کتنا ہو گا،اس حوالے سے بات چیت مکمل نہیں ہوسکی ، جس کے باعث مشن کے دورہ کے اختتام پر قرض پروگرام کا معاہدہ نہیں ہوسکے گا۔

آئی ایم ایف کامشن ایک بار پھر جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آسکتا ہے، جون سے قبل پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں