منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید گرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید گرگئیں، آج 15 روپے مزید کمی کے بعد قیمت 377 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق چوزے کی ایکسپورٹ پرپابندی کے باعث برائلر مرغی کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں قدرے بہتری آئی، چار دنوں میں چکن 100 روپے کلو تک سستا ہوئی۔

چکن کے گوشت کی قیمت میں آج 15 روپے تک مزید کمی ہوئی اور گوشت 392 روپے سے سستا کرکے 377 روپے کلو ہوگیا۔

- Advertisement -

ہول سیل میں زندہ چکن کی قیمت 250 جبکہ پرچون بازار میں 260 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں بہتری آئی ، انڈوں کی قیمت 251 درجن جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 410 روپے کی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ چکن کی قیمت اضافے پر محکمہ لائیواسٹاک پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے فارمرزاورٹریڈرزکیخلاف کارروائی شروع کی تھی۔

ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیاہے، عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے اور چکن مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں