منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

فلمی انداز میں چلتے ٹرک سے سامان چوری کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں فلمی انداز میں چلتے ٹرک سے سامان چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں آگرہ ممبئی ہائی وے پر موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے چلتے ٹرک سے باکس چوری کیا اور فرار ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو کار ڈرائیور نے کیمرے میں محفوظ کرلی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل چلا رہا ہے جبکہ دو افراد ٹرک کے اوپر سوار ہیں اور ٹرک کی چادر کاٹ کر باکس کو نیچے پھینکتے ہیں۔

موٹر سائیکل پر سوار مذکورہ شخص ٹرک کے ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے اور دونوں چور چلتی بائیک میں سوار ہوکر فرار ہوجاتے ہیں۔

واردات کے دوران ٹرک ڈرائیور کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ کوئی سامان چوری کررہا ہے۔

ایس ایچ او بھیم سنگھ پٹیل کا کہنا ہے کہ واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، ٹرک ڈرائیور نے مقدمہ درج کروایا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں