جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کویت اور قطر کے امیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفرا سے وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ ملاقات کی، کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح  کا خط پیش کیا، خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

دوسری جانب قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو شیخ تمیم بن حمدالثانی کا خط پیش کیا، خط میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر کو تہنیتی پیغام بھی پہنچایا، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر سے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں