منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کب وفاقی حکومت میں شامل ہو رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہیں ایک بار پھر وفاقی حکومت میں شمولیت کی پیشکش کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کیا کیا امور زیر بحث آئے یہ معلومات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو ایک بار پھر وفاقی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پیپلز پارٹی نے آئندہ بجٹ کے لیے ن لیگ کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی تاہم حکومت میں فوری شمولیت کی پیشکش کو ٹالتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ سی سی سی بجٹ کے بعد کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی وفد نے سندھ کے منصوبے بڑھانے اور مکمل بجٹ رکھنے کا مطالبہ کردیا۔ اس  کے ساتھ ہی حیدرآباد سکھر موٹر وے، کے فور پانی منصوبے سمیت دیگر منصوبوں مکمل کرنے کے بھی مطالبات کیے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ پی پی نے ن لیگ کو وفاقی بجٹ عوام دوست بنانے اور اس بجٹ میں تنخواہوں وپنشن میں 30 فیصد اضافہ کرنے کی تجاویز دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی پی کی تجاویز کو غور سے سنا اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو سندھ کے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں