جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سورج کب خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: 27 مئی 2024 بروز پیر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے کعبے کی سمت کا باآسانی تعین کیا جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق پیر کو 12 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے وین اوپر آ جائے گا۔

سوسائٹی کے نگراں انجینئر ماجد آل زاھرہ نے بتایا کہ سال میں دو مرتبہ مئی یا جولائی میں سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آ جانے کا نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سورج 90 ڈگری پر ہوگا، وہ علاقے جو عرض بلد پر 23.5 ڈگری شمال اور جنوب میں واقع ہیں وہاں یہ مشاہدہ سال میں دو بار دیکھا جا سکتا ہے۔

قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے، یہ طریقہ کار نتیجے کے اعتبار سے جدید ٹیکنالوجی سے کم نہیں۔

سورج اپنی گردش کے دوران خط استوا سے مدار السرطان کی طرف مئی کے مہینے میں منتقل ہوتا ہے اور اس طرح گردش کرتے کرتے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آجاتا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا آنا اہم واقعہ مانا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں