بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

جھانوی کپور کا فلمی شخصیات کی تصاویر بنانے والے فوٹوگرافرز سے متعلق انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور نے فلمی شخصیات کی تصاویر بنانے والے فوٹوگرافرز (پاپرازی) سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ پاپرازی کو تصاویر بنانے کیلیے فلمی شخصیات اپنی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے رقم ادا کرتے ہیں۔

جھانوی کپور نے کہا کہ چونکہ ابھی میری فلم ’مسٹر اینڈ میسز ماہی‘ کی تشہیر کا مرحلہ ہے لہٰذا پاپرازی کو ایئرپورٹ پر میری تصاویر بنوانے کیلیے بلایا گیا۔

- Advertisement -

نوجوان اداکارہ نے بتایا کہ جب فلمی کی تشہیر کا معاملہ نہیں ہوتا اور جب مجھے شوٹ پر جانا نہیں ہوتا تو پاپرازی سے تصاویر بنوانے کیلیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاپرازی اُس وقت آپ کی گاڑی کے پیچھے پیدل بھاگتے ہیں جب انہیں تصاویر بنانے کیلیے رقم ادا کی جاتی ہے۔

جھانوی کپور نے بتایا کہ فلمی شخصیات کی تصاویر بھاری رقم کے عوض فروخت کی جاتی ہیں، اگر آپ کی قیمت زیادہ ہے تو پاپرازی آپ کی طرف خود آتے ہیں اور گاڑی کا پیچھا بھی کرتے ہیں۔

حال ہی میں جھانوی کپور اور راج کمار راؤ کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا جو 31 مئی 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

اگرچہ مہندر سنگھ دھونی کو براہ راست ٹریلر میں نہیں دکھایا گیا لیکن راج کمار راؤ کے اسٹور کی ایک دیوار پر سابق کپتان کی ایک بڑی تصویر نمایاں طور پر دکھاتی ہے جس میں سچن ٹنڈولکر، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول و دیگر بھی شامل ہیں۔

ٹریلر کا آغاز راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی شادی سے قبل ہونے والی ملاقات کے ساتھ ہوا جبکہ بعد میں دونوں کو شادی کے بندھدن میں بندھتے ہوئے دکھایا گیا۔

فلم میں راج کمار راؤ اور جھانوی کپور دونوں کا نام ’ماہی‘ ہے جو کرکٹ میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹریلر میں آگے چل کر دکھایا گیا کہ راج کمار راؤ کی کرکٹ سے محبت جانوی کیلیے ان کی محبت پر غالب آ جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں