شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا فخر نے اکتوبر 2022 میں شوہر فخر جعفری سے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔
ثنا فخر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں آسمانی رنگ کے ساڑھی میں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پرسکون زندگی گزارنے کا آسان نسخہ بتایا ہے، انہوں نے لکھا کہ ’’ زندگی میں ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرا اچھالا جائے، کردار کشی کی جائے، دامن داغدار کیا جائے۔
ثنا فخر نے لکھا کہ بھلے ہی آپ کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں بلکہ ان بے کار چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے بڑھتے رہنا چاہیے‘‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ ’’زندگی میں جو بھی مشکلات پیش آئیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں یا ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آئیں، خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا‘‘۔
ثنا فخر نے چند روز قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔