جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

وفاقی بجٹ 7 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی بجٹ 7 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس  5جون کی شام 5 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی اجلاس میں 7جون کو  ائندہ مالی سال کا  بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد قومی اسمبلی میں 10جون سے وفاقی بجٹ پر بحٹ کا آغاز ہو گا۔

- Advertisement -

یاد رہے بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 16 ہزار 700 ارب روپے ہو سکتا ہے اور مالیاتی خسارہ 9300 ارب رہنے کا امکان ہے۔

بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 16 ہزار 700 ارب روپے ہو سکتا ہے، جس میں سود اور قرضوں پر اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار 700 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ابتدائی تخمینہ 11 ہزار ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے جس میں ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں 5300 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے جب کہ 680 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں جمع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں سیلز ٹیکس سے 3850 ارب روپے سے زائد، کسٹم ڈیوٹی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کا امکان ہے جب کہ نان ٹیکس آمدن کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب روپے ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کی دو ٹیکس تجاویز مسترد کردی تھیں، ایف بی آر نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد کرنے اور پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی، ایف بی آر نے دونوں ٹیکس کی تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایف بی آر کی سیلز ٹیکس سے متعلق تجاویز مسترد کرتے ہوئے متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں