جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ہاردک پانڈیا سے طلاق کی صورت میں نتاشا کو کتنی جائیداد ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق کی خبروں کے ساتھ ساتھ یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ طلاق کے بعد نتاشا شوہر کی 70 فیصد جائیداد کی مالک بن جائیں گی۔

مذکورہ افواہوں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حساب کتاب لگایا جانے لگا کہ نتاشا کے حصے میں کتنی دولت آئے گی۔

- Advertisement -

تاہم اسی دوران ہاردک پانڈیا کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو دوبارہ منظر عام پر آگیا ہے جس میں وہ اپنی جائیداد کی تفصیلات سے متعلق اظہار خیال کررہے ہیں۔

ویڈیو میں ہاردیک پانڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی جائیداد ان کے نام پر نہیں ہے بلکہ انہوں نے اپنی جائیداد والدہ کے نام پر منتقل کی ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ صرف ان کی ہی نہیں بلکہ ان کے والد اور بھائی کی جائیداد بھی والدہ کے نام پر ہے۔ انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ مستقبل میں کسی کو (طلاق کی صورت میں اہلیہ کو) بھی 50 فیصد حصہ دینے کا ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا 4 سال کا بیٹا ’اگستیہ’ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل 2024 میں روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو ممبئی انڈینز کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور لیگ میں خراب کارکردگی پر شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں