جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عامر خان کے صاحبزادے جنید خان ’مہاراج‘ بننے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان بھی ڈیبیو فلم میں ’مہاراج‘ بننے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ کو آئندہ ماہ 14 جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

 انہوں نے بھارت کے نامور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز سے معاہدہ کرلیا ہے۔

- Advertisement -

 فلم ساز آدیتیہ چوپڑا کو ’مہاراج‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ نیٹ فلکس اسے دنیا بھر کی سامعین تک پہنچائے گی۔

مہاراج کی شوٹنگ اکتوبر 2023 میں مکمل ہوئی تھی جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سدھارتھ پی ملہوترا نے انجام دیے ہیں۔

فلم کی کہانی 1862 میں برٹش انڈیا میں رونما ہونے والے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے، جنید خان فلم میں صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک بااثر شخصیت کے سامنے اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں عامر خان نے اشارہ دیا تھا کہ ان کے بیٹے جنید خان بھی جلد فلم انڈسٹری میں آئیں گے۔ تاہم وہ بیٹے کے لیے کسی اچھی کہانی پر مبنی فلم کے منتظر تھے۔

جنید خان نے لاس اینجلس میں امریکن اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس سے ٹریننگ حاصل کی ہے۔ انہوں نے جرمن ڈراما نگار ’برتولت بریخت‘ کے کھیل ’مدر کریج اینڈ ہر چلڈرن‘ سے تھیٹر سے اپنا کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے وہ بھارتی ٹی وی شو ’ماسٹر مائنڈز‘ کا حصہ بھی تھے۔ انہوں نے فلم ’پی کے‘ میں ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے ساتھ بھی کام کیا جس میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں