جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کبریٰ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کے بیان پر عثمان مختار کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار عثمان مختار نے کبریٰ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ اداکار عثمان مختار نے شرکت کی جہاں میزبان ندا یاسر کہا کہ آپ کو اپنے دو پسندیدہ ساتھی اداکاروں کے نام بتانا ہوں گے۔

عثمان مختار نے کہا کہ میں یہ صرف اس لیے کہوں گا کہ میں نے کہیں بول دیا تھا کہ کبریٰ خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گا اور یہ بیان وائرل ہوگیا تھا حالانکہ وہ میری بہت اچھی دوست ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے دو پسندیدہ اداکاروں میں شہزاد شیخ اور کبریٰ خان کا نام لیا۔

عثمان مختار نے کہا کہ بس اب میں یہ کہہ رہا ہوں کہ میں کبریٰ خان اور شہزاد شیخ کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کے شو میں میزبان کی جانب سے عثمان مختار سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ کس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے؟ اس پر اداکار نے بتایا تھا کہ وہ کبریٰ خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔

عثمان مختار نے وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ کبریٰ خان نے مجھے ڈرامے کے سیٹ پر بہت تنگ کیا، کبریٰ نے مجھے ورچوئل رئیلیٹی ہیڈ سیٹ دیے اس میں بلند و بالا عمارتیں دکھائی دے رہی تھیں اور اس نے مجھے پھر دھکا دے دیا، ہیڈ سیٹ کی وجہ سے مجھے لگا کہ میں بلند عمارت سے گرگیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بلندی سے ڈر لگتا ہے، کبریٰ نے اس واقعے کی میری ویڈیو بھی بنائی اور میری سالگرہ پر ویڈیو پوسٹ بھی کی، کبریٰ میری بہت اچھی دوست ہے لیکن میں کام نہیں کرنا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار اور کبریٰ خان نے نجی ٹی وی کے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں