مرید کے میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں 7 سالہ بہن سے اچانک گولی چلنے کے سبب 12 سالہ بہن زندگی کی بازی ہار گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 7 سالہ ارم فاطمہ پستول سے کھیل رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی، گولی لگنے سے 12سالہ زہرہ فاطمہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد ذوالفقار نے کارروائی کیلئے درخواست دیدی ہے، پولیس نے پستول برآمد کرکے 7 سالہ ملزمہ کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے گلشن معمار اور کورنگی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن جاری ہے۔
ویڈیو: واردات کا نیا طریقہ، لٹیروں نے آن لائن سامان بک کروایا اور بھری سوزوکی چھین لی
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آپریشن غلام حسین گوٹھ، مسلم گوٹھ اور انور مری گوٹھ میں کیا جارہا ہے، سرچ آپریشن میں علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل، گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے، تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔